تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

زمین پھٹی نہ آسمان گرا، ظالموںنے ظلم کی انتہا کردی ، سن کر روح کانپ اُٹھے گی


فیصل آباد(نیو زڈیسک) فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں جڑواں قتل کی لرزہ خیز واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی خواتین اپنے سسرال سے کچھ دن گزارنے اور اپنے میکے والوں سے ملنے اپنے ماں باپ کے گھر آئیں تاہم یہاں پہلے سے موت انکی منتظر بیٹھی تھی۔
اس پر اسرار قتل کی واردات کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ یہ دونوں بہنیں اپنے میکے والوں سے ملنے بٹالہ کالونی پہنچیں جہاں انہیں بے دردی سے قتل کردیا گیا۔قتل کرنے سے پہلے انہیں بے ہوش کرنے کے لیے کچھ کھلایا گیا جس پر دونوں بہنیں بے ہوش ہو گئیں جس کے بعد قاتل نے دونوں بہنوں کے ہاتھ پاوں باندھ دئیے اور اس کے بعد ان دونوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹ دئیے۔تاہم جلد ہی انکے اہلخانہ کو انکی موت کا علم ہوا تو گھر میں کہرام مچ گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی شواہد حاصل کرلئیے۔پولیس نے مقتولہ خواتین کے خاوندوں کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔اس ضمن میں پولیس وہاں موجود اہل محلہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لے رہی ہے۔تاہم پولیس نے اس کیس کے تمام پہلووں کو مد نظر رکھتے ہوئے انکے خاوندوں سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی قاتلوں تک پہنچ جائے گی




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved