تازہ ترین  
جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018

آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری ۔۔ تحریک انصاف کی جانب سے بھی اعلان کر دیا ۔۔ پیپلز پارٹی میں ہلچل مچ گئی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری ۔۔ تحریک انصاف کی جانب سے بھی اعلان کر دیا ۔۔ پیپلز پارٹی میں ہلچل مچ گئی پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے قسم کھاتے ہوئے اشارہ دے دیا کہ اگلی باری سابق صدر آصف زرداری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے آتے ہی احتساب کا نعرہ بلند کیا تھا جس کے بعد نیب نے بھی اپنی کاروائیاں تیز کردی ہیں۔جس پر مخالفین موجودہ حکومت پر سیاسی انتقام کا الزام لگا

رہے ہیں ۔تاہم موجودہ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ااگر انکا اپنا بھی کوئی وزیر اس طرح کے کسی دھندے میں ملوث ہوا تو حکومت نیب کی کاروائی میں مزاحمت نہیں کرے گی۔شہباز شریف کے بعد اگلا نمبر کس کا ہوگا اس ح والے سے بھی خوب چہ میگیوئیاں جاری ہیں۔تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی عامر لیاقت اشارے ہی اشارے میں قسم کھا گئے کہ اگلی باری سابق صدر آصف زرداری کی ہے۔وہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بلاول بھٹو کی جانب سے حکومتی کاروائیوں کو تحریک انتقام قرار دینے کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے

کہا کہ بلاول بھٹو اس تحریک انتقام کہہ رہے ہیں لیکن یہ تحریک انتقام نہیں بلکہ تحریک انتظام ہے اور اس میں سب کا انتظام ہو رہا اور پھر قسم اٹھاتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا انتظام بھی ہورہا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved