07:49 am
 عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی رہائشگاہ چھوڑ دی، کہا ں منتقل ہو رہے ہیں ؟ جانئے

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی رہائشگاہ چھوڑ دی، کہا ں منتقل ہو رہے ہیں ؟ جانئے

07:49 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی رہائشگاہ چھوڑدی ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان پی ایم ہاؤس سے بنی گالہ منتقل ہو گئے ہیں اور وہیں پر مستقل رہائش رکھیں گے جبکہ پی ایم سکریٹریٹ میں وزارت عظمیٰ کے امور سرانجام دیئے جائیں گے 

۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے تاہم انہوں نے ملٹری اتاشی کی رہائشگاہ میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔تاہم اب عمران خان وزیراعظم ہاؤس چھوڑکر مستقل بنیادوں پر بنی گالہ میں منتقل ہو گئے ہیں ۔

 

تازہ ترین خبریں