08:28 am
سوئی گیس محکمہ عوام کی جانوں سے کھیلنے لگا ، ایمرجنسی فون کالز تک نظر انداز

سوئی گیس محکمہ عوام کی جانوں سے کھیلنے لگا ، ایمرجنسی فون کالز تک نظر انداز

08:28 am

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف )تبدیلی سرکار کے سارے دعوے ہوامیں اُڑگئے، پی ٹی آئی حکومت آتے ہی پہلے گیس کے بلوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ اور اب سوئی گیس محکمے کے ملازمین سارا دن بیٹھ کر مفت کی روٹیاں توڑنے لگے ، ایمرجنسی فون کالز بھی نظر انداز ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دیگر شہرو ںکے علاوہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی سوئی گیس محکمے کے خلاف آئے روز شکائتیں درج ہو رہی ہیں تاہم اس حوالے سے عوام کی شنوائی نہیں ہورہی ۔ 

گزشتہ روز، راولپنڈی کے رہائشی ملک مختار احمد کے گھر سوئی گیس لیکج پر متعدد بار محکمے کے ایمرجنسی نمبر پہ کئی باردرخواست دی گئی تاہم محکمہ کے ملازمین 16 گزر جانے کے باوجود بھی جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکے ۔ گیس کی لیکج اس قدر شدید ہے کہ گھر کے رہائشیوں کو سانس لینا بھی محال ہو رہا ہے ، لیکج اس قدر زیادہ ہے کہ خدانخواستہ کسی حادثے کا باعث بھی بن سکتی ہے تاہم سوئی گیس محکمے کے ملازمین کو بس اپنی تنخواہوں سے مطلب ہے ۔ واضح رہے کہ قانوناً جرم ہونے کی وجہ سے گھروں میں ہونے والے اس قسم کے مسائل پر عوام پلمبرز کو بھی نہیں بلا سکتی اور گیس محکمے والے ایمرجنسی کالز تک پر کوئی ایکشن نہیں لیتے جس کی وجہ سے پاکستان میںگیس حادثات میں ہونے والی اموات میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔   

Account Number 33134685057 Complaint Number 4389142086 first Call from counsumer to SNGPL at 09:44 PM 2/11/2019 but still no action

تازہ ترین خبریں