01:44 pm
ان تمام ہزاروں پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئےجنہوںنے ۔۔۔!

ان تمام ہزاروں پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئےجنہوںنے ۔۔۔!

01:44 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ان تمام ہزاروں پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئےجنہوںنے ۔۔۔! آپ اپنا نام کیسے چیک کر سکتے ہیں ؟ جانیں ۔۔۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خود کو افغانی ظاہر کرنے والے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے،ان افراد نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں۔ 

ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔نادرا حکام نے بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد ان میں سے کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا ۔

تازہ ترین خبریں