لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کااعلان کردیا گیا۔۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات یکم جون تا 11 اگست تک کی جائیں گی، نیا تعلیمی سال اپریل سے شروع ہوگا، اپریل اور مئی میں تبادلوں سے پابندی اٹھا دیں گے، تبادلوں کیلئے آٹو میٹک الیکٹرانک ٹرانسفرپالیسی لیکر آرہے ہیں، تبادلے کیلئے کسی کو رشوت نہیں دینا پڑے گی،
12 اپریل تک نجی سکولوں کو رجسٹریشن کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔ انہوں نے آج یہاں ڈی جی پی آرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپریل اور مئی میں اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھا دیں گے۔ اساتذہ کے تبادلوں کیلئے نئی الیکٹرانک پالیسی لیکر آرہے ہیں، اساتذہ کے تبادلے آٹومیٹک سسٹم کے تحت آن لائن ہوں گے، تبادلے کیلئے کسی کو رشوت دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ، ٹیچرز کی کمی پوری کرنے کیلئے ریشنلائزیشن کریں گے۔ وزیرتعلیم پنجاب نے کہا کہ10 ہزار سکولوں میں 20 سے کم طلباء کیلئے ایک استاد ہے۔ سکولوں میں اساتذہ اور طلباء کا 40 طلباء کیلئے ایک کا تناسب رکھیں گے۔پنجاب میں صرف 10ہزار سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اساتذہ کی کمی نہیں ہے۔ کیونکہ جب ایک سکول میں 20 بچوں کو 4 استاد پڑھا رہے ہیں تو ٹیچرز تو کم ہوں گے۔ ٹیچرز کی کمی نہیں ہے۔ ہم نے کبھی ریشنلائزیشن کا سوچا ہی نہیں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ نئی بھرتیاں کرلیں ، نئی بھرتیاں کیوں کریں؟ جو لوگ بیٹھے ہیں وہ کام کریں۔ نئی بھرتیاں کرنے سے خزانے پر بوجھ بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ریشنلائزین کے بعد بھی ہمارے پاس ٹیچرز بچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نیا ڈیٹا بیس بنانے جارہے ہیں ۔ جو ایپ بنانے جارہے ہیں اس پر ہر چیز ٹریک پر ملے گی۔ مراد راس نے کہا کہ پنجاب بھر میں تما م نجی سکول رجسٹریشن کروانے کے پابند ہوں گے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کون سا سکول کہاں کھلا ہے۔ اگلے 60 دنوں میں جس سکول نے بھی رجسٹریشن نہ کروائی اس کو بند کردیں گے۔ اس کی سکول کی طلباء ، فیسوں سمیت ساری تفصیلات ہماری پاس ہونی چاہیے۔12 اپریل تک تمام سکولوں کو رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ زائد فیس لینے والے نجی اسکولوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔ تعلیمی سال کی انرولمنٹ مارچ سے شروع ہوجائے گی۔ وزیرتعلیم پنجاب نے کہا کہ یکم جون سے 11 اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔
عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی
نئے آرمی چیف کااعلان اب توکرناہی پڑے گا،حکومت کے ساتھ ہاتھ ہوگیا
اب تو نئے آرمی چیف کا اعلان کرنا ہی پڑے گا۔۔۔!!! حکومت کے ساتھ ہاتھ ہوگیا
عمران خان کی ایسی بات کہ پاک فوج کے سربراہ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے
کراچی میں ایف بی آر کے دفتر میں آتشزدگی،اہم ریکارڈ اور دستاویزا جلنے کا خدشہ
پناہ گاہوں کے قیام کے بعد اب لنگر خانوں کا اہتمام کیا جا رہا،وزیر اعظم
سٹیزن پورٹل ایپ: پہلی بار حکومتی ایپلی کیشن کو اتنی کامیابی ملی:وزیراعظم
کراچی سمیت سندھ میں ڈاکٹرز کی پھر ہڑتال، او پی ڈیز، آپریشن تھیٹر بند
عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کے بعد ملک میں ایک اورزبردست ہسپتال بنانے کااعلان، یہ ہسپتال کون سا ہے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان، سکیورٹی پلان مرتب
عبدلعلیم خان کے بعد اہم ترین سابق وزیر کیخلاف نیب ریفرنس ، اچانک خبر نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی
نواز شریف کی نااہلی کے مرکزی کردار واجد ضیا کو بہت بڑا انعام دینے کا فیصلہ
گرمی کا انتظار کرتے لوگ سردیوں کو ایک بار پھر خوش آمدید کہیں ، پاکستان میں خوب بارشیں ، اعلان کر دیا گیا
سعودی سرمایہ کاری ، وزیر ریلوے نے وزیراعظم کی کاوشوں سے بالآخر پردہ چاک کردیا
تحائف قومی خزانے میں جمع کروا دیئے ، نئی تاریخ رقم کر دی
راحیل شریف کے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچتے ہی ایسا کام ہوگیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کیلئے 100 ، 200 ،250 نہیں بلکہ کتنے سو پراڈو گاڑیوں کا انتظام مکمل کر لیا گیا،
عمران خان نے اب تک کا بڑا اعلان کر دیا ، سا تھ ہی مہنگے حج کی وجہ بھی بتا دی
سعودی ولی عہد کوپاک فضائیہ کاشیردل اسکواڈرن سلامی دے گا، قوم انتظار میں بیٹھ گئی
چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے اہم ترین کیس کا انتہائی زبردست فیصلہ سنا دیا ، تاریخ رقم کر دی
تحریک انصاف کی حمایت کیلئے میں خود پر لعنت بھیجتا ہوں ، نواز شریف عالی ظرف انسان تھا لیکن یہ کم ظرف لوگ ہیں
عمران خان جو کہا کردکھایا ،سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے