04:56 pm
حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے انٹرپول سے پھر رابطے کا فیصلہ

حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے انٹرپول سے پھر رابطے کا فیصلہ

04:56 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے نواز و شہباز شریف کے بچوں، اسحاق ڈار اور دیگر اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کیلئے انٹرپول سے ایک مرتبہ پھر رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کے تمام بیوروز کو اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کےلئے ہدایات جاری کررکھی ہیں، 

   جس کی روشنی میں نیب بیوروز نے فرار ملزمان کی واپسی کےلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ نیب نے بیرون ملک فرار ہونے والے افراد کو واپس لانے کےلئے ایک بار پھر انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں نیب آئندہ چند روز میں وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کرے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز، شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز، داماد علی عمران، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صاحبزادے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مصطفیٰ امجد سمیت کئی ملزمان بدعنوانی مقدمات میں عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں اور وہ اس وقت مختلف ممالک میں قیام پزیر ہیں۔

تازہ ترین خبریں