06:36 am
پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی

پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی

06:36 am

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومتی جماعت میں رہنما آمنے سامنے آتے رہتے ہیں،، پہلے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کا جھگڑا ہوا تھا ، اور اب وزیراعطلاعات فواد چودھری بھی تحریک انصا میں شامل ہونے والے راجہ ریاض کے خلاف بول پڑے ہیں ، جس سے حکومت کو شدید دھچکہ لگا ہے ، وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہاہے کہ حمزہ شہباز کو بھی ہٹایا جاسکتاہے ، ق لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ، وہ ہمارے ساتھ ہیں،کہ راجہ ریاض کو اپنی کوئی پالیسی نہیں ہے ، ان کو وہی پالیسی اپنانی ہوگی جو وفاق بنائے گا ،،

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاہے کہ شہباز شریف نے چیئر مین پی اے سی بننے سے قبل یہ بات کی تھی کہ وہ اپنے معاملات نہیں دیکھیں گے لیکن چیئر مین بنتے ہی شہباز شریف نے اپنے معاملات کودیکھنا شروع کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کو اپنی کوئی پالیسی نہیں ہے ، ان کو وہی پالیسی اپنانی ہوگی جو وفاق بنائے گا ، عمران خان کے آنے سے پہلے پاکستان میں کرپشن کوئی ایشونہیں تھا ، کرپشن پر پہلے کوئی بات نہیں کرتا تھا ، شہباز شریف عدالتوں پر دباؤ ڈالا کرتے تھے، شہباز شریف کوخود چیئر مین پی اے سی کے عہدے سے ہٹ جانا چاہئے ،،kiان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنا پروڈکشن آرڈر خود ہی جاری کردیتے ہیں، ان سے تفتیش نہیں ہوگی تو کیس کیا خاک چلے گا ؟جو پالیسی وفاق کی ہوگی ، وہی پنجاب کی بھی ہوگی ، حمزہ شہباز کو بھی ہٹایا جاسکتاہے ، ق لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ، وہ ہمارے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبریں