اسلام آباد (نیو زڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاہی دورے کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے، ولی عہد کے استعمال کے لیے گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سعودی آرمی، اسلامی فوجی اتحاد کے 235 اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے،
سعودی ولی عہد کے ساتھ 130 شاہی گارڈز بھی ساتھ ہوں گے۔سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان نے خود سعودی ولی عہد کا استقبال کرنے اور گاڑی ڈرائیو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہی مہمان کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ سلامی کے لیے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔جبکہ وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم ہاؤس کیمپ آفس میں ون آن ون ملاقات ہو گی۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پی، پنجاب سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں، حویلی بہادر شاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کا ری کا امکان ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، جبکہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ایوان صدر میں کلچرل پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ 1100 افراد پر مشتمل ایک عظیم وفد بھی ہوگا۔ سعودی ولی عہد ممکنہ طور پر وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ موجود وفد کے قیام کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہوٹلز بُک کر لیے گئے ہیں۔
پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار
جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی
پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا
چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی
بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا
ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر
باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔
نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا
وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی
مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب
سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری
اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔ مراد سعید
بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا
اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ،ہنگامی فیصلے کر لیے گئے
محمد بن سلمان کیساتھ ایسا کیا کام کیا کہ وہ پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں ؟
سعودی عرب میں شاہ محمود قریشی کو کیا تحائف میں ملا ؟
ایک خاتون اور4بچوں کا قاتل سزا معاف کروانے سپریم کورٹ پہنچا تو
محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
شروعات مشکل تھی مگر آخر کار سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کےدورہ پاکستان کی تفصیلات جاری کر دیں
شا ہی خاندان نے نواز شریف کی پشت پناہی کیوں چھوڑ دی، بڑی وجہ سامنے آ گئی
پولیس وین پر حملے اور5اہلکاروں کی شہادت کی ذمہ دار ی ایک نئی تنظیم نے قبول کر لی
اسد عمر نے گھر بیٹھ کر کمانے کے خواہشمند نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی
سٹیزن پورٹل ایپ: پہلی بار حکومتی ایپلی کیشن کو اتنی کامیابی ملی:وزیراعظم
کراچی سمیت سندھ میں ڈاکٹرز کی پھر ہڑتال، او پی ڈیز، آپریشن تھیٹر بند
عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کے بعد ملک میں ایک اورزبردست ہسپتال بنانے کااعلان، یہ ہسپتال کون سا ہے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان، سکیورٹی پلان مرتب
عبدلعلیم خان کے بعد اہم ترین سابق وزیر کیخلاف نیب ریفرنس ، اچانک خبر نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی
نواز شریف کی نااہلی کے مرکزی کردار واجد ضیا کو بہت بڑا انعام دینے کا فیصلہ