12:06 pm
محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ،اس موقع پر ان کے ہمراہ کتنے افراد پر مشتمل وفد ہوگا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (نیو زڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاہی دورے کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے، ولی عہد کے استعمال کے لیے گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سعودی آرمی، اسلامی فوجی اتحاد کے 235 اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے

، سعودی ولی عہد کے ساتھ 130 شاہی گارڈز بھی ساتھ ہوں گے۔سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان نے خود سعودی ولی عہد کا استقبال کرنے اور گاڑی ڈرائیو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہی مہمان کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ سلامی کے لیے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔جبکہ وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم ہاؤس کیمپ آفس میں ون آن ون ملاقات ہو گی۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پی، پنجاب سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں، حویلی بہادر شاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کا ری کا امکان ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، جبکہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ایوان صدر میں کلچرل پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ 1100 افراد پر مشتمل ایک عظیم وفد بھی ہوگا۔ سعودی ولی عہد ممکنہ طور پر وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ موجود وفد کے قیام کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہوٹلز بُک کر لیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی