09:02 am
پولیس وین پر حملے اور5اہلکاروں کی شہادت کی ذمہ دار ی ایک نئی تنظیم نے قبول کر لی

پولیس وین پر حملے اور5اہلکاروں کی شہادت کی ذمہ دار ی ایک نئی تنظیم نے قبول کر لی

09:02 am

بنوں (نیوز ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل وین پر حملے کی ذمہ داری حزب الاحرار نے قبول کرلی حملہ میں کل پانچ پولیس اہلکار جاں بحق دو راہگیر زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ پروا کی حدود ماہڑہ کے علاقے میں پولیس وین مامول کی گشت پر تھی

 کہ وہاں تاک میں بیٹھے مسلح افراد نے اُنہیں ایک تباہ کن حملے کا نشانہ بنایا حملے کی ذمہ داری ملک میں سرگرم شدت پسند تنظیم حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عزیز یوسف زئی نے قبول کی ہے۔

تازہ ترین خبریں