اسلام آباد (نیو زڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاہی دورے کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے، ولی عہد کے استعمال کے لیے گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سعودی آرمی، اسلامی فوجی اتحاد کے 235 اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے،
سعودی ولی عہد کے ساتھ 130 شاہی گارڈز بھی ساتھ ہوں گے۔سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان نے خود سعودی ولی عہد کا استقبال کرنے اور گاڑی ڈرائیو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہی مہمان کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ سلامی کے لیے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔جبکہ وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم ہاؤس کیمپ آفس میں ون آن ون ملاقات ہو گی۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پی، پنجاب سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں، حویلی بہادر شاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کا ری کا امکان ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، جبکہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ایوان صدر میں کلچرل پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ 1100 افراد پر مشتمل ایک عظیم وفد بھی ہوگا۔ سعودی ولی عہد ممکنہ طور پر وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ موجود وفد کے قیام کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہوٹلز بُک کر لیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات خفیہ رائے دہی ہے کرانا قانون، انصاف اور آئین کی فتح ہے۔ فرحت اللہ بابر
سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ آپ الیکشن کی پرچی پر بار کوڈ لگوائیں یا خود بکسے میں بیٹھ جائیں۔ مریم نوا ز
کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔۔15 ممالک کے شہریوں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط، نوٹیفیکیشن جاری
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
قطر ایئرویز کا بڑا اعلان۔۔۔۔،سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔
سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور کی نیول چیف امجد خان سے الوادعی ملاقات
پاکستان کی تاریخ میں شفاف الیکشن کیلئے پہلا موقع ہے ،بابراعوان
میرے اور اہل خانہ کیخلاف تضحیک آمیز مہم چلائی گئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کا اجلاس میں اپنے کیس پر بات کرنے سے گریز
حکومت اپنی مرضی کا فیصلہ چاہتی تھی، سپریم کورٹ کافیصلہ جمہوریت کی جیت ہے،اسفند یارولی خان
یوسف رضا گیلانی نے ارکان اسمبلی کو خط لکھ کر ووٹ مانگ لیا
فواد چوہدری نے جماعت اسلامی کی طبیعت صاف کردی
لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ،مصطفی نواز
حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد
پا ک فوج نے دشمنو ں کا بڑا خطرناک منصو بہ ناکام کر دیا
سعودی ولی عہد نے تو کمال ہی کر دیا
نوازشریف کے بعد کرپشن کرنے والی دوسری بڑی شخصیت کو بھی گرفتار کرلیا گیا
صبح صبح عدالت سے آصف زرداری اور بہن فر یا ل بارے بڑی خبر آگئی ، پوری پارٹی والے خو ش ہو گئے
پاکستان میں دھماکے کی اطلاعات
پاکستان کے بڑے شہرمیں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے کئی ہلاکتیں خوف و ہراس کی نئی فضا پیدا ہو گئی
سعود ی ولی عہد کا کتنا سامان پاکستان آگیا جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
شیخ رشید کو تحریک انصاف کے رویے سے سبق دیکھنا چاہیے
گرفتار ی کے وارنٹ جاری ہوتے ہی تحریک انصاف کے حکومتی وزیر عدالت پیش ہو گئے
سعودی عرب نے پاکستان کو ایسی پیشکش کر ڈالی کہ پاکستانی حکومت سوچ میں پڑ گئی
سعودی عرب درحقیقت پاکستان میں کتنے ارب ڈالر لگائے گا تفصیلات جاری ہو گئیں
افغان طالبان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا اعلان کردیا
محمد بن سلمان پاکستان آکر ڈیم کےلئے کتنا فنڈدینے والے ہیں
’’دنیا چڑھتے سورج کی پجاری ‘‘
چرسی ڈرائیور والا طعنہ دینا ریحام خان کو مہنگا پڑ گیا ، کس نے کیا سبق سکھا دیا ؟
جنرل راحیل شریف کومیں نے بتادیاتھاکہ مجھے افغان طالبان نے اغواء نہیں کیابلکہ۔۔۔۔!!