09:34 am
سعودی عرب میں شاہ محمود قریشی کو کیا تحائف میں ملا ؟

سعودی عرب میں شاہ محمود قریشی کو کیا تحائف میں ملا ؟

09:34 am

اسلام آباد (نیو زڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے ملنے والے قیمتی تحائف رکھنے معذرت کر لی ہے اور 63 لاکھ مالیت کے تمام تحائف قومی خزانے میں جمع کروا دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو دورہ سعودی عرب کے دوران63 لاکھ روپے کے تحائف دیئے گئے تھے جن میں 48 لاکھ 50 ہزار مالیت کی گھڑی ، ساڑھنے 9 لاکھ کا سونے کا قلم ،

ایک لاکھ 35 ہزار کے کف لنکس ، 2 لاکھ پانچ ہزار مالیت کی سونے کی تسبیح ، 2 لاکھ دس ہزار مالی کی انگوٹھی شامل تھی ۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے یہ تحائف رکھنے سے معذرت کر لی گئی ہے اور انہوں نے تمام چیزیں قومی خزانے میں جمع کروا دی ہیں اور کہا ہے کہ سابق حکومتی عہدیدار ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے ۔

تازہ ترین خبریں