03:29 pm
ساہیوال میں کیا جانیوالا سی ٹی ڈی کا آپریشن بے نقاب

ساہیوال میں کیا جانیوالا سی ٹی ڈی کا آپریشن بے نقاب

03:29 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کا آپریشن بے نقاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذیشان کی گاڑی ، پولیس موبائل اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کا اسلحہ فرانزک لیبارٹرک بھجوایا گیا تھا۔ لیکن سی ٹی ڈی کی جانب سے فرانزک لیبارٹری کو دھوکہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ اور پولیس موبائل بدل کر دی گئیں۔دی گئی پولیس موبائل کو کھڑی کر کےگولیوں کا نشانہ بنا کر فائرنگ کا تبادلہ بتایا گیا۔

 اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ بھی بدل کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ذیشان کی گاڑی کو صرف ایک سے ڈیڑھ فُٹ کے فاصلے سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،جائے وقوعہ سے 100 کے قریب گولیوں کے خول ملے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فوٹو گرامیٹری کا نتیجہ نہیں آ سکا۔چہروں پر نقاب اور پیچھے سے بننے والی فوٹیج بھی ٹیسٹ نہیں ہو سکی۔ فرانزک سائنس ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ کہ لیبارٹری کو جانچ کے لیے 100 سے زائد گولیوں کے خول، 4 سب مشین گنیں اور دو نائن ایم ایم پستول بھیجے گئے تھے تاہم یہ خول فراہم کی گئی سب مشین گن اور پستول کے نہیں تھے۔ جبکہ نائن ایم ایم کا کوئی خول یا گولی نہیں بھجوائی گئی، اس لیے نائن ایم ایم کے دو پستول فرانزک کے لیے فراہم کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ذرائع کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پولیس موبائل پر لگنے والی چار گولیاں بھی خود سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ہی چلائی تھیں۔ اور تو اور پولیس موبائل کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے ٹرک میں لوڈ کر کے پنجاب فرانزک لیب بھجوایا گیا جبکہ سانحہ ساہیوال کے دن پولیس موبائل کو چلا کر جائے وقوعہ سے واپس لے جایا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل کا فیول سسٹم اُڑ گیا تھا ، اگر ایسا ہوا تھا تو پھر گاڑی کو چلا کر جائے وقوعہ سے واپس کیسے لے جایا گیا ؟ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دعویٰ کیا تھا کہ ذیشان کی چلتی ہوئی گاڑی پر فائرنگ کی لیکن فرانزک لیبارٹری ذرائع کے مطابق ذیشان کی گاڑی کو ایک ہی زاویے سے چار گولیاں ماری گئیں، جو چلتی ہوئی گاڑی میں لگنا نا ممکن ہے۔فرانزک لیبارٹری کے ان انکشافات کے بعد سانحہ ساہیوال مزید مشکوک ہو گیا ہے جبکہ اس میں پولیس کے کردار پر بھی شک مزید بڑھ گیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 19 جنوری کی سہہ پہر پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک مشکوک مقابلے کے دوران گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں ایک عام شہری خلیل، اس کی اہلیہ نبیلہ اور 13 سالہ بیٹی اریبہ اور گاڑی چلانے والا ڈرائیور ذیشان جاں بحق ہوئے تھے۔ اور تین بچے زخمی ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی کی جانب سے 3 مبینہ دہشت گردوں کے فرار ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ سانحہ ساہیوال پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کے بدلتے ہوئے بیانات نے معاملے کو مشکوک بنایا تھا جس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔


تازہ ترین خبریں

پاکستان کا سری لنکا کو کروڑوں ڈالر دینے کااعلان

پاکستان کا سری لنکا کو کروڑوں ڈالر دینے کااعلان

بھارت کی جانب سے 2003سے2021تک 13ہزار627بارایل اوسی کی خلاف ورزی ہوئی جس میں310 شہری شہیدہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی جانب سے 2003سے2021تک 13ہزار627بارایل اوسی کی خلاف ورزی ہوئی جس میں310 شہری شہیدہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے 11امیدواروںکی کامیابی میں پرویزالٰہی کا ہاتھ نکل آیا

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے 11امیدواروںکی کامیابی میں پرویزالٰہی کا ہاتھ نکل آیا

ایف اےٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو جون تک گرےلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ

ایف اےٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو جون تک گرےلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ

سیالکوٹ: پولیس بھرتی ٹیسٹ میں دوڑکےدوران نوجوان انتقال کرگیا،ریسکیوذرائع

سیالکوٹ: پولیس بھرتی ٹیسٹ میں دوڑکےدوران نوجوان انتقال کرگیا،ریسکیوذرائع

کورونا کیسز میں کمی ۔۔ ایس او پیز تبدیل۔۔ 15 مارچ سے شادی ہالز میں انڈور فنکشنز کرنے کی اجازت، نوٹیفیکشن جاری

کورونا کیسز میں کمی ۔۔ ایس او پیز تبدیل۔۔ 15 مارچ سے شادی ہالز میں انڈور فنکشنز کرنے کی اجازت، نوٹیفیکشن جاری

سینیٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔ ارکان کی پریشانیوں میں اضافہ ۔۔۔  پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

سینیٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔ ارکان کی پریشانیوں میں اضافہ ۔۔۔ پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

 چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار

چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار

 دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں کھانے کے معیار کی نگرانی کا کوئی اتھارٹی موجود نہیں ہے: رحمان ملک

دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں کھانے کے معیار کی نگرانی کا کوئی اتھارٹی موجود نہیں ہے: رحمان ملک

 میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔اعظم خان سواتی

میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔اعظم خان سواتی

شریف خاندان کا جاتی امرا کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا

شریف خاندان کا جاتی امرا کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا

بٹگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ظاہر شاہ نامی شخص جاں بحق

بٹگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ظاہر شاہ نامی شخص جاں بحق

پاکستان میں کتنی رشوت دی جاتی ہے ؟؟ گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

پاکستان میں کتنی رشوت دی جاتی ہے ؟؟ گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کی بڑی رقم چوری،پولیس نے ریلوے ملازم سمیت ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کی بڑی رقم چوری،پولیس نے ریلوے ملازم سمیت ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا