02:02 pm
28سالہ دلہن نے ضعیف العمردولہے کولوٹ لیا

28سالہ دلہن نے ضعیف العمردولہے کولوٹ لیا

02:02 pm

سرگودھا(ویب ڈیسک) جوان لڑکی سے شادی کا شوق رکھنے والا 70سالہ بوڑھا لٹ گیا ، سرگودہا کے ایک ضعیف العمر دولہا کو 28سالہ دلہن نے لوٹ لیا جسے وہ چند روز قبل بڑے ارمانوں سے بیاہ کر لایا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی گاؤں 69کے رہائشی 70 سالہ با با غلا م مصطفیٰ کو شا دی کے نا م پر نو سر با ز گروہ نے لوٹ لیا ہے مگر اس گروہ اور 28 سالہ دلہن کا طریقہ کار بڑا دلچسپ نکلا ۔28 سالہ نجمہ سے غلام مصطفی کی شا دی ہوئی
، بعد میں انکشا ف ہو ا کہ نکا ح خواں اور شا د ی کے گواہ جعلی تھے ۔دلہن رات نشہ آور دودھ پلا کر گھر سے ساڑھے تین لا کھ روپے کے زیورات، نقدی اور دیگر اشیا ء لے اڑی ۔جب بابا غلام مصطفی صبح اٹھا تو سب کچھ لٹ چکا تھا ۔غلام مصطفی چہر ے پر سہرا سجائے مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گیا۔با با غلا م مصطفیٰ نے بتا یا کہ جس خاتون نے میر ا رشتہ کروایا وہ بھی غائب ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں