03:29 pm
حکومت ایسی دستاویزات سامنے لے آئی کہ مسلم لیگ (ن) کو  سردیوں میں بھی پسینے چھوٹ جائیں گے

حکومت ایسی دستاویزات سامنے لے آئی کہ مسلم لیگ (ن) کو سردیوں میں بھی پسینے چھوٹ جائیں گے

03:29 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پرسی پیک منصوبے پر بے ضابطگیوں کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات عائد کر دیے ۔مراد سعید قومی اسمبلی میں احسن اقبال کی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے دستاویزات سامنے لے آئے تھے۔ اوردستاویزات کے مطابق این ایچ اے کے منصوبہ میں غیرملکی کمپنی کی مدد سے ستر ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی ، 
معاہدے پر سابق وزیرمواصلات نے دستخط بھی کیے ۔ حالانکہ اس سے قبل وہ اس کو منظور کرنے سے انکار کرچکے تھے۔ مراد سعید نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاوید صادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروے کی ڈیل کروانے والا کون تھا؟ کیا جاوید صادق غیرملکی کمپنی کا ایجنٹ اور آپ کاف رنٹ مین نہیں تھا؟ کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے تھے؟ وزیرمواصلات مراد سعید نے مزید کہا جس معاہدے سےانکارکیا گیا، اس پراحسن اقبال کےدستخط کیوں ہیں؟ احسن اقبال نے معاہدے پر وزیر مواصلات بن کردستخط کیوں کیے؟ 259 ارب کا پی سی ون 300 ارب میں کیسے بدلاگیا؟ اور پی سی ون کی منظوری میں کابینہ اورلاڈیپارٹمنٹ کو کیوں لا علم رکھاگیا؟ مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ سابقہ حکومت کہتی ہے کہ یہ منصوبہ سی پیک کے لئے شروع کیا جانا تھا، جب ڈیل کی گئی اس وقت سی پیک منصوبہ شروع ہی نہیں ہوا تھا۔

تازہ ترین خبریں