03:41 pm
حکومت نے بھی بھرپور حمایت کر ڈالی  پاکستانیوں کےلئے بہت بڑی خبر

حکومت نے بھی بھرپور حمایت کر ڈالی پاکستانیوں کےلئے بہت بڑی خبر

03:41 pm

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کا اشارہ دے دیاہےوفاقی وزیراطلاعات کہتےہیں کہ پرویز مشرف کو پاکستان واپس آجانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف ایک عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں۔پاکستانی عدالتوں میں سابق صدر کے خلاف متعدد مقدمات زیرسماعت ہیں۔
پاکستان موجودگی کے دوران انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ مجھے علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ،جس کے بعد وہ وطن واپس آ گئے۔الیکشن کے دوران پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے تھے مگر وہ اس کے لیے عدالت سے تحفظ ک گارنٹی چاہ رہے تھے جو نہ ملنے پر وہ وطن نہ آ سکے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق موجودہ حکومت نے پرویز مشرف کی واپسی کی حمایت کر دی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپس آجانا چاہیے۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف کے حکومت کا دوسرا پارٹ ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما اظہار الحسن نےوفاقی وزیر اطلاعات کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے پرویز مشرف سے پاکستان واپس آنے کی درخواست کر دی ہے،

تازہ ترین خبریں