09:08 pm
یہ دو چیزیں ہمیں دیدو ‘‘ پاکستانیوں کے دِن پِھر گئے ۔!!

یہ دو چیزیں ہمیں دیدو ‘‘ پاکستانیوں کے دِن پِھر گئے ۔!!

09:08 pm

’’ اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جس میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں، جس میں آئل ریفائرنی سمیت کئی شعبے شامل ہیں تاہم اب سعود عرب نے پنجاب میں دو پاور پلانٹس کی خریداری میں بھی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے، اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے
کہ سعودی حکومت نے بھکی اور حویلی بہادر شاہ کی قیمتیں پوچھ لیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے دونوں پاور پلانٹس کیلئے پنجاب حکومت کو پیشکش کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پہلی بار ایشیاء کے دورے پر آرہے ہیں، اس موقع پر وہ 16 اور 17 فروری کو پاکستان جب کہ اس کے بعد چائینہ ، ملائیشیا اور بھارت کے دورے پر روانہ ہونگے۔ اس حوالے سے پاکستان میں سعودی ولی عہد کے استقبال کی بھر پور تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ائیر پورٹ پر جے ایف تھینڈر 17 طیاروں سے سلامی دی جائے گی لیکن سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل سعودی سفارتخانے نے ایسا قدم اُٹھا لیا ہے کہ خطے میں اسٹریٹجک دور کا آغاز یقینی ہوگیا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر سعودی سفارتخانے نے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی اور مضبوط آپسی تعلقات کے اظہار کے لیے قلم اور کپ جاری کیے ہیں۔ اس حوالے سے نامور صحافی و تجزیہ نگار صابر شاکر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کےموقع پرسعودی سفارتخانے نے Long Live Saudi Pak Friendship کے جاندار اظہار کے لیے قلم اور کپ جاری کئے جن پر پاکستان اور سعودی عرب کے قومی پرچموں کو یک جان ظاہر کیا گیا ہے،دونوں ممالک کے یک جان قومی پرچموں کو دیکھ کر ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ایک غیرمعمولی دورہ ہے جس کے بعد نئے اسٹریٹجک دورکا آغاز ہوگا ‘‘۔صابر شاکر کے اس ٹویٹ پر کئی ٹویٹر صارفین نے بھی سعودی سفارتخانے کے اس تاثر کو خوب سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا یہ دورہ پاکستان کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا۔ٹویٹر صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خدا خدا کر کے عمران خان جیسا ایک لیڈر نصیب ہوا ہے۔ اب انشاءاللّه پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی سے حمایت سے معذرت

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی سے حمایت سے معذرت

کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع، بجلی غائب

کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع، بجلی غائب

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا