04:09 pm
جنرل راحیل شریف کومیں نے بتادیاتھاکہ مجھے افغان طالبان نے اغواء نہیں کیابلکہ۔۔۔۔!!

جنرل راحیل شریف کومیں نے بتادیاتھاکہ مجھے افغان طالبان نے اغواء نہیں کیابلکہ۔۔۔۔!!

04:09 pm

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ انھیں افغان طالبان نے نہیں کالعدم ٹی ٹی پی نے گرفتار کیا تھا ، فیصل آباد میں مارے جانے والے دہشتگردوں کو میرے اغواء سے جوڑا جا رہا ہے ، میں نے یہ سب باتیں جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں کہیں تھیں ،ٹی ٹی پی کی جانب سے اغوا ہونے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حید گیلانی کا کہنا ہے
کہ انھیں افغان طالبان نے نہیں کالعدم ٹی ٹی پی نے گرفتار کیا تھا ، سماء ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال ظلم ہے ، بے گناہوں کو مارا گیا ہے ، مجھے کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گردوں نے اغواء کیا تھا ، افغان طالبان کا میرے اغواءسے کوئی تعلق نہیں ، جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں سب کچھ بتا دیا تھا، راء پاکستان میں ٹی ٹی کو دہشتگردی کیلئے پیسے اور بارود دیتی ہے ، فیصل آباد میں مارے جانے والے دہشتگردوں کو میرے اغواء سے جوڑا جا رہا ہے ، میں نہیں جانتا کہ ان کا میرے اغواء سے کوئی تعلق ہے یا نہیں ۔۔ وزیراعظم کا بیٹا ہونے اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت پر گرفتار کیا گیا تھا، یاد رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغواء کر لیا گیا تھا جس کے سالوں بعد پاک فوج کی محنت سے انھیں رہا کر دیا گیا تھا ، اور اب انھوں نے یہ تمام تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں،

تازہ ترین خبریں