09:16 pm
’’دنیا چڑھتے سورج کی پجاری ‘‘

’’دنیا چڑھتے سورج کی پجاری ‘‘

09:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے منتوں ترلوں والی پوزیشن پر آگئے مگر ۔۔۔! جانیں اندر کی خبر ۔۔۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔شاہی مہمان کی خدمت کے لیے حکومتی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جب کہ دوسری طرف مسلم لیگ ن کی قیادت بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے متحرک ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد سلمان سے ملاقات کرانے کے لیے بیک ڈور رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔
تاہم شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے تاحال پیش رفت نہ ہو سکی۔لیکن ن لیگی رہنماؤں کی پوری کوشش ہے کہ کسی طریقے سے شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے مابین ملاقات ہو سکے۔یہ ملاقات ہو سکے گی یا نہیں اس کا تو وقت ہی بتائے گا تاہم فی الحال اس معاملے میں کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی۔ واضح رہے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے سلسلے میں استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پاک فوج نے وزیراعظم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ جبکہ سعودی ولی عہد کی آمد کے باعث فوج نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں موجود 8 عمارتوں کا مکمل کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستانکے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں وزیراعظم ہاوس سمیت تمام اہم عمارتوں کا کنٹرول فوج کے ہاتھ میں رہے گا۔ دوسری جانب پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئیگی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان اپنا دو روزہ دورہ 17فروری کو مکمل کرکے پاکستان سے ملائیشیاء کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے  کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی

 بلاول حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

بلاول حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

لیگی رہنمائوں پر حملہ :واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی

لیگی رہنمائوں پر حملہ :واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی

چھٹی کے دن خوفناک دھماکا،بچوں سمیت متعددافرادبارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

چھٹی کے دن خوفناک دھماکا،بچوں سمیت متعددافرادبارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

گوادر میں پاک فوج کی گاڑی پرحملہ ،جوانوں کی شہادت کی اطلاعات

گوادر میں پاک فوج کی گاڑی پرحملہ ،جوانوں کی شہادت کی اطلاعات

اگر یہ کوئی ثابت کردے میں سیاست چھوڑدوں گا وزیراعظم عمران خان کی تقریرپررحمان ملک نے کھلاچیلنج دیدیا

اگر یہ کوئی ثابت کردے میں سیاست چھوڑدوں گا وزیراعظم عمران خان کی تقریرپررحمان ملک نے کھلاچیلنج دیدیا