04:41 pm
محمد بن سلمان پاکستان آکر ڈیم کےلئے کتنا فنڈدینے والے ہیں

محمد بن سلمان پاکستان آکر ڈیم کےلئے کتنا فنڈدینے والے ہیں

04:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے آمدہ دورہ پاکستان کو پاکستانی معیشت کےلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیہ د ے دیا گیا ہے۔ اب یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ سعودی عرب مہمند ڈیم کےلئے بھی پاکستان کی بھرپور مدد کرنے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان میں پانی کی قلت کے خدشے کے پیش نظر ڈیمز تعمیر کرنے کے معاملے پر پاکستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔اس حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران ایم او یو پر دستخط ہوں گے جس میں بجلی کے 5 منصوبوں کے لیے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے، سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ایم او او کی سمری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کی جانب سے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال ، مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کے لیے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے۔اس کے علاوہ جامشورو پاور پراجیکٹ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 15 کروڑ 37 لاکھ جبکہ جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ 1100 افراد پر مشتمل ایک عظیم وفد بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پی، پنجاب سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں، حویلی بہادر شاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کا ری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں