05:53 pm
شیخ رشید کو تحریک انصاف کے رویے سے سبق دیکھنا چاہیے

شیخ رشید کو تحریک انصاف کے رویے سے سبق دیکھنا چاہیے

05:53 pm

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ممبر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی یہ عادت رہی ہے کہ وہ اپنی اوقات دے بڑھ کر بات کرتے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں کا رویہ شیخ رشید کے لئے آئینہ ہے۔ شیخ رشید میں اگر تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو وزارت چھوڑ دے یا نالہ لئی میں ڈوب مرے۔
سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شیخ رشید کو خیرات میں سیٹ اور خیرات میں وزارت ملی جو ان کی اوقات نہیں تھی۔ اب انہیں چاہیے کہ یہ حقیقت سمجھ لیں کہ وہ پٹے ہوئے مہرے ہیں۔

تازہ ترین خبریں