10:54 pm
سعود ی ولی عہد کا کتنا سامان پاکستان آگیا جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد (آئی این پی )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے 7 بی ایم ڈبلیو سیون سیریز، ایک لینڈ کروزر اور 8 کنٹینرز پر مشتمل سامان پاکستان پہنچا دیا گیا جبکہ شاہی مہمانوں کے لیے 8 ہوٹلز میں 750 کمروں کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا جنہیں سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے ایک روز پہلے سیل کر دیا جائیگا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ پاکستان کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے لیے سعودی عرب سے لگژری گاڑیاں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔
ان لگژری گاڑیوں کو سعودی عرب سے دو 'سی 130' طیاروں کے ذریعے نور خان ایئر بیس لایا گیا، محمد بن سلمان کے لیے لائی گئی لگژری گاڑیوں میں 7 بی ایم ڈبلیو سیون سیریز 2019 اور ایک لینڈ کروزر شامل ہے۔ذرائع نے کہا کہ سعوی ولی عہد کے استعمال کے لیے سامان وزیر اعظم ہاس پہنچا دیا گیا جو 8 کنٹینرز پر مشتمل ہے۔محمد بن سلمان کے طیارے میں 40 رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ بھی ہمراہ ہوگا۔دوسری جانب شاہی دورے پر سعودی عرب سے آنے والے مہمانوں کے لیے ہوٹلز کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہی مہمانوں کو اسلام آباد کی 8 ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا، جہاں پر مہمانوں کے لیے 750 کمروں کی بکنگ کرا لی گئی ہے۔سعودی عرب سے آئے مہمانوں کے لئے بک کرائے گئے تمام ہوٹلز انتظامیہ کو ایڈوانس بکنگ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ان ہوٹلز کو ایک روز قبل سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے بند کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی وفد کی آمد سے قبل سیکیورٹی ادارے ہوٹلز کا کنٹرول سنبھال لیں گے اور شاہی مہمانوں کی آمد تک آٹھوں ہوٹلز کوئی استعمال نہیں کر سکے گا۔

تازہ ترین خبریں

کیا31جنوری کے بعد صارفین اے ٹی ایم سے صرف ایک  ہزارروپیہ ہی نکلواسکیں گے،سٹیٹ بینک کیاکہتاہے؟جانیں

جوبائیڈن کے دورحکومت میں عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ  دیاجائے گا

9روپے فی یونٹ اضافہ کرناتھالیکن۔۔۔فی یونٹ بجلی  بڑھنے سے اب اتنابل آئے گاکہ صنعتکاروں نے بھی سرپکڑ لیے

ضمنی الیکشن میں شکست پر ارباب غلام وزیر اعظم پر برس پڑے

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی