06:09 pm
پاکستان کے بڑے شہرمیں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے کئی ہلاکتیں  خوف و ہراس کی نئی فضا پیدا ہو گئی

پاکستان کے بڑے شہرمیں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے کئی ہلاکتیں خوف و ہراس کی نئی فضا پیدا ہو گئی

06:09 pm

نوڈیرو(آئی این پی)نوڈیرو کے شگرمل بائی پاس روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی چنگچی رکشہ پر فائرنگ ، 3 باجوڑ ایجنسی کے مکین پردیسی پٹھان جاں بحق، شہر میں خوف و حراس۔پوسٹ مارٹم کے بعدنعشیں ورثا کے حوالے۔رپورٹ کے مطابق نوڈیرو بائی پا شگر مل روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل پرسوارمسلح افراد نے لاڑکانہ سے آنے والی چنگچی رکشہ پر سوار خیبرپختونواہ کے شہر باجوڑہ ایجنسی کے مکین محنت کش پٹھانوں پر شدید فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 55سالہ وحید گل ولد محمدرسان ، 59سالہ رائیس خان ولد گل بادشاہ موقع پر ہی جابحق ہوگئے جبکہ ایک 48سالہ عرب گل شدید زخمی ہوگیا جس کونوڈیروسرکاریہسپتال منتقل کردیا گیا
جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔جبکہ تینوں مقتولین کے لواحقین بھی نوڈیروسرکاری ہسپتال پہنچے جہاں پر نوڈیرو پولیس نے نعشوںکو پوسٹ مارٹم کروائے ،جبکہ مقتولین کے نعش ورثا نے لینے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مقتولین کے قاتلوں کوجب تک گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت تک نعش نہیں اٹھائینگے جبکہ دوسری جانب ایس ایس پی قمبرشھدادکوٹ،ا ذولفقار مہراے ایس پی سٹی لاڑکانہ محمد کلیم نے پہنچ کر مقتولین کے لواحقین سے ملاقات کرکے انہیں یقین دلایا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائیگا اور قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائیگا جس بعد مقتولین کے ورثا نے نعش لے کر چلے گئے ،دوسری جانب نوڈیر پولیس اسٹیشن پر مقتول حمید گل کے بیٹے سعیدخان پٹھان کے فریاد 9,2019 302,34ppc, کے تحت د و نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائیا گیا ہے جبکہ خبر بھیجنے تک کوئی گرفتاری عمل نہیں آئی تھی۔دوسری جانب ایس ایچ او نوڈیرو گلزار احمدبہن نے بتائیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے چنگچہی رکشا کا پیشہ کیا جو لاڑکانہ سے مدئجی آرہی تھی جب چنگچی نوڈیرو بائی پاس شگر مل روڈ پر آئی تونامعلوم افراد نے اس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین پٹھان قتل ہوگئے ہیں جس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے تمام جلد ملزمان گرفتارر کیا جائیگا۔جبکہ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے اس مقدم کے تفتیش کے سلسلے میں شک کے بنیاد پر نوڈیرو پولیس نے جسقم نوڈیرو کے صدر نوجوان سرتاج شیخ کو گرفتار کرکے گم کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں