06:54 am
’’پا کستانیو ں زیا دہ خو ش ہو نے کی ضرورت نہیں ‘‘

’’پا کستانیو ں زیا دہ خو ش ہو نے کی ضرورت نہیں ‘‘

06:54 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اگلے ہفتے دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت جائیں گے جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارت، توانائی اور ڈیفنس کے شعبوں میں تعاون کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سعودی ولی عہد کا دورہ بھارت 19 فروری کو شروع ہو گا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھارت کے لیے دفاعی وزرا سمیت دیگر وزرا پر مشتمل کونسل کے نائب صدر بھی ہیں۔ سعودی ولی عہد اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کو فروغ دینے کے تحت توانائی، سکیورٹی ، تجارت اور سرمایہ کاری، ملکی دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپریل 2016ء میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ نریندرا مودی کے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین موجودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ دورہ بھارت کے دوران سعودی ولی عہد کے ہمراہ سعودی وزرا، اعلیٰ حکام اور سعودی عرب کے معروف بزنس مین بھی موجود ہوں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب بھارت کا چوتھا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔بھارت اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تجارت اپریل 2018ء میں 23.24 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔ بھارت اپنی ضروریات کے تحت تقریباً 20 فی صد خام تیل سعودی عرب سے حاصل کرتا ہے۔ سعودی ولی عہد دورہ بھارت کے دوران بھارتی صدر رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر پہنچیں گے اور اس موقع پر ان کے ہمراہ 1100 افراد پر مشتمل وفد ہو گا۔سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے پیش نظر سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پی، پنجاب سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں، حویلی بہادر شاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کا ری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں