06:55 am
’’جیسے ان کو دیکھو فوراًگولی مارنے کا حکم‘‘

’’جیسے ان کو دیکھو فوراًگولی مارنے کا حکم‘‘

06:55 am

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دو روز کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں فضائی حدود بند، موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل اور جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے دو روز تک راولپنڈی اور اسلام آباد کے مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
اور اہم شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند رہے گا، سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران اسلام آباد کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رہے گی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کے ہمراہ شاہی خاندان کے اہم افراد کے ساتھ ساتھ وزرا اور کاروباری شخصیات سمیت ایک بڑا وفد بھی پاکستان آئے گا جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ہزار سے زائد سیکیورٹی چیک پوائنٹس بنائے جائیں گے اور اہم شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2 روز کے لیے بند رہے گا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کی فضا میں تربیتی پروازیں معطل رہیں گی اور ڈرون یا اس جیسے ہیلی کاپٹروں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق جڑواں شہروں کی میٹروبس سروس راولپنڈی تک محدود رہے گی اور مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا ائیرسپیس مکمل طور پر بند کردیا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر تعینات کیے جائیں گے۔وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ ایکسپریس ہائے وے کو وی وی آئی پی موومنٹ کے لیے بند کی جائے گی تاہم پشاور، کہوٹہ، مری سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے،ایکسپریس ہائی وے کورال چوک سے فیصل ایونیو 15 یوٹرن تک محدود وقت کے لیے بند کی جائے گی اور مری روڈ فیض آباد انٹرچینج سے سیرینا چوک تک بند رہے گی۔ محمدبن سلمان کے دو روزہ دورے میں شاہراہ دستور ریڈیو پاکستان سے سیرینا ہوٹل، سہروردی روڈ تک بند رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے کہ سیکورٹی انتظامات کے دوران شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تاہم ان اوقات میں اسکول اور دفاتر جانے والے افراد وقت سے پہلے گھر سے نکلیں۔ سعودی ولی عہد کے دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے جس میں سرمایہ کاری، فنانس، توانائی، انٹرنل سیکیورٹی، میڈیا، ثقافت اور کھیلوں سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں