11:59 am
سعودی ولی عہد کا دورہ پا کستان

سعودی ولی عہد کا دورہ پا کستان

11:59 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سعودی ولی عہد کے استقبال کے پلان میں تبدیلی کر دی گئی، محمد بن سلمان کو نور خان ائیربیس سے بذریعہ ہیلی کاپٹر وزیراعظم ہاوس لے جایا جائے گا، وزیراعظم کی جانب سے گاڑی خود ڈرائیو کرنے سے متعلق فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کے استقبال کے حوالے سے بنائے گئے
پلان میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے ولی عہد محمد بن سلمان 4 طیاروں میں پاکستان آئیں گے۔ پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی محمد بن سلمان کے طیاروں کو حفاظتی گھیرے میں لے لیں گے۔ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے اپنی نگرانی میں سعودی ولی عہد کے فلیٹ کو نور خان ائیربیس تک پہنچائیں گے۔ائیرپورٹ پہنچنے پر وزیراعظم اپنی کابینہ کے ہمراہ سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو نور خان ائیربیس سے بذریعہ ہیلی کاپٹر وزیراعظم ہاوس لے جایا جائے گا۔ وزیراعظم کی جانب سے گاڑی خود ڈرائیو کرنے سے متعلق فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا جا سکا۔ دوسری جانب دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے،ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا جس میں سعودی شاہی خاندان کے افراد،وزراء اور بڑی کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کیدورہ پاکستان کی تفصیلات جاری کردی ہیں جن کے مطابق ولی عہد بننے کے بعد محمد بن سلمان کا یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہوگا۔ سعودی ولی عہد صدر مملکت عارف علوی،وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سینیٹ کا وفد بھی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریگاجس کے بعد سعودی وزراء دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پاکستانی ہم منصب وزیروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات کے مابین نجی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری