12:18 pm
بارشیں صرف اسی ہفتے تک نہیں بلکہ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

بارشیں صرف اسی ہفتے تک نہیں بلکہ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

12:18 pm

محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 سے 5 ہفتوں کے دوران بارش اور برفباری کے مزید تین سے پانچ سلسلوں کے داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف نے بتایا کہ پچھلے کئی برسوں کے دوران سردیوں کا دورانیہ انتہائی کم رہ گیا تھا تاہم اس بار ملک بھر میں سرد موسم کا دورانیہ نہ صرف طول پکڑ گیا بلکہ اس کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل پاکستان میں سردی کا دورانیہ تقریبا دو سے تین ہفتے تک ہی جاری رہتا تھا
لیکن اس بار سرد موسم کا ساتواں ہفتہ جاری ہے اور کراچی میں دو ہفتے تک رہنے والا موسم سرما اس بار پانچویں ہفتے میں بھی جاری ہے۔چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس مرتبہ بارشیں معمول سے 25 سے 30 فیصد زیادہ جبکہ برفباری 50 فیصد زیادہ ہوئی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں بارش اور برفباری کے مزید 3 سے 5 سلسلے متوقع ہیں۔ ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں 22 اعشاریہ 5 انچ تک برف پڑ چکی ہے اور مارچ میں موسم سرما کے اختتام تک یہ بڑھ کر 50 انچ تک ہو جائے گی۔چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما کے دوران مری میں اوسطا 4 فٹ تک برفباری ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ مری اور گلیات میں تقریبا 6 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں موسم سرما کے دوران پہاڑوں پر ہونے والی برف باری نے گزشتہ 70 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کہنا ہے کہ دسمبر 2018 تک منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی تھی تاہم حالیہ بارشوں سے صورت حال میں کافی بہتری آئی جس کے اثرات فصلوں پر نمایاں ہوں گے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 16 سال بعد کم سے کم درجہ حرارت اس بار اسکردو میں منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت اس وقت بھی نقطہ انجماد سے کم ہے۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم فرما ، اتوار کے روز پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، یا اللہ اپنا خصوصوی کرم فرمانا

یا اللہ رحم فرما ، اتوار کے روز پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، یا اللہ اپنا خصوصوی کرم فرمانا

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار