12:21 pm
’’اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر استعفیٰ دینے کیلئے تیار‘‘

’’اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر استعفیٰ دینے کیلئے تیار‘‘

12:21 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ڈٹ گئے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ میں کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔ انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے زبانی حملوں کا جواب بھی دیا اور ساتھ ہی انہوں نے چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کی صورت میں استعفیٰ دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ اسد قیصر جن وعدوں پر اسپیکر قومی اسمبلی بنے تھے وہ پورے نہیں کر رہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا دعوی کیا تھا۔ اسد قیصر ایوان کا ماحول حکومت کے حق میں بہتر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں کر سکے اور اب انہوں نے شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی صورت میں استعفیٰ دینے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔اس ضمن میں جلد ہی وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اہم ملاقات متوقع ہے۔ دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے شہباز شریف کے خلاف حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں جس میں حکومت کے اتحادیوں کی منظوری کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم بی این پی مینگل نے اس معاملے میں حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ بی این پی مینگل ذرائع کے مطابق پارٹی کسی غیر جمہوری اقدام میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین شہبازشریف کوعہدے سے ہٹانے کے معاملے میں اخترمینگل کاووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ اور اب اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے کے عندیے نے وزیراعظم عمران خان کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

 وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں  ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری