12:45 pm
توپوں کی سلامی دینے کا دور گزر گیا ۔۔۔۔ !!

توپوں کی سلامی دینے کا دور گزر گیا ۔۔۔۔ !!

12:45 pm

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان خود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ جائیں گے اور سعودی ولی عہد کو اپنی گاڑی میں ڈرائیو کرکے کیمپ آفس تک لے جائیں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں سے سلامی بھی دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پہلی مرتبہ پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم خود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ تشریف لے جائیں گے
اور سعودی ولی عہد کو اپنی گاڑی میں ڈرائیو کرکے کیمپ آفس تک لے جائیں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں سے سلامی بھی دی جائے گی ، انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے ، دوسری جانب سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد سے قبل پاک فوج نے وزیراعظم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ، جبکہ سعودی ولی عہد کی آمد کے باعث فوج نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں موجود 8 عمارتوں کا مکمل کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ، پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئیگی اور منگل کو پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر 16فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان وزیراعظم ہائوس میں قیام کریں گے اور اس دوران اعلیٰ سطح کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی ، جس حوالے سے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان اپنا دو روزہ دورہ 17 فروری کو مکمل کرکے پاکستان سے ملائیشیاء کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں ولی عہد کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے ہیں جو اسلام آباد کے 8 ہوٹلز کی نگرانی بھی کریں گے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے،وزیراعظم ہاؤس میںسعودی شہزادے کیلئے جم تیار کرلیا گیا ، ولی عہد کے ساتھ سعودی شہزادے اور شاہی خاندان کے اہم اراکین بھی ہوں گے ، دورے کے دوران 300 سے زائد گاڑیاں شاہی خاندان کے زیر استعمال رہیں گی۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب