12:57 pm
میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اورفریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اورفریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

12:57 pm

کراچی(نیو زڈیسک) میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کردی گئی ۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عبوری ضمانت پر رہا آصف زرداری اورفریال تالپور عدالت پہنچے جب کہ گرفتار ملزمان انور مجید ، عبدالغنی مجید ، حسین لوائی اور طحہٰ رضا کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ انور مجید کے 3 بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید کمرہ عدالت میں موجود تھے۔پیشی کے دوران ایف
آئی اے نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کئے گئے ملزم اسلم مسعود کو پیش نہ کرنے کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے اسلم مسعود کو پیش نہ کرنے کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔نیب پراسیکیوٹر نےکیس اسلام آباد منتقل کرنے کے حق میں موقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب نے کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس لئے ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں نہ سنی جائیں۔ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیا جائے، جس کے مطابق ملزمان کی ضمانتیں سننے کی گنجائش نہیں رہتی۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے موکلان کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست کی اور موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں بینکنگ کورٹ کیس کا کوئی ذکر نہیں، فاروق ایچ نائیک قانون ملزمان کی ضمانتیں سننے پر کوئی قدغن نہیں لگاتا، ایف آئی اے اور نیب سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح کررہے ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ آپ کو بتانا ہوگا کیس میں کیا پیش رفت ہو رہی ہے، ایف آئی اے کو جو کہنا ہے تحریری طور پر جمع کرائے۔ عدالت نے انور مجید اور اے جی مجید کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی جب کہ آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کردی

تازہ ترین خبریں

 وفاقی وزیر اطلاعات نے یورپی یونین کی سفیر کو غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا

وفاقی وزیر اطلاعات نے یورپی یونین کی سفیر کو غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا

شہباز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں،قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم عمران خان 

شہباز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں،قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم عمران خان 

حکومت اور اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ۔۔۔ جمعہ کے دن کیا ہونے جارہا ہے؟ حیرت انگیز خبر 

حکومت اور اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ۔۔۔ جمعہ کے دن کیا ہونے جارہا ہے؟ حیرت انگیز خبر 

علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔۔عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی 

علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔۔عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی 

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

ایدھی فاونڈیشن نے ایک مرتبہ سب کے دل جیت لئے ۔۔ ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ سب حیران ہوگئے

ایدھی فاونڈیشن نے ایک مرتبہ سب کے دل جیت لئے ۔۔ ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ سب حیران ہوگئے

کراچی، لانڈھی لیبر اسکوائرکے قریب لگنے والی آگ کی شدت میں اضافہ۔۔۔ نْقصانات کا خدشہ

کراچی، لانڈھی لیبر اسکوائرکے قریب لگنے والی آگ کی شدت میں اضافہ۔۔۔ نْقصانات کا خدشہ

اسلام آباد کے باسیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔شہریوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم کیلئے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا

اسلام آباد کے باسیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔شہریوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم کیلئے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا

یورپی یونین کی سفیر آندرولا کمینہرا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات 

یورپی یونین کی سفیر آندرولا کمینہرا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات 

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت ۔۔۔ صدر پاکستان بھی میدان میں آگئے 

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت ۔۔۔ صدر پاکستان بھی میدان میں آگئے 

ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون ۔۔۔۔ شہری تیار کرلیں ۔۔۔ کورونا کے وار ختم نہیں ہونے والے

ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون ۔۔۔۔ شہری تیار کرلیں ۔۔۔ کورونا کے وار ختم نہیں ہونے والے

1948سےاسرائیلی فوج فلسطینیوں پرظلم کررہی ہے ۔نازی جرمنی سے بھی زیادہ گھنانے جرائم آج اسرائیل کر رہا ہے۔شہباز شریف 

1948سےاسرائیلی فوج فلسطینیوں پرظلم کررہی ہے ۔نازی جرمنی سے بھی زیادہ گھنانے جرائم آج اسرائیل کر رہا ہے۔شہباز شریف 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ترک ہم منصب مصطفیٰ سینتوپ سے ٹیلی فونک رابطہ 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ترک ہم منصب مصطفیٰ سینتوپ سے ٹیلی فونک رابطہ