02:20 pm
سپریم کورٹ کا سندھ میں ڈیپوٹیشن ملازمین کو ان کے محکموں میں بھیجنے کا حکم

سپریم کورٹ کا سندھ میں ڈیپوٹیشن ملازمین کو ان کے محکموں میں بھیجنے کا حکم

02:20 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ میں ڈیپوٹیشن ملازمین سے متعلق کیس میں تمام درخواستیں نمٹاتے ہوئے ڈیپوٹیشن پر آنے والے ملازمین کو ان کے محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت سے کہاہے کہ تمام کیسز کا انفرادی جائزہ لے کرچھ ماہ میں فیصلہ کیا جائے۔جسٹس گلزار
احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ان ملازمین کواپنے محکموں میں واپس بھجوانا چاہیے تھا، انکو متعلقہ محکمہ میں انڈکٹ نہیں کیا جاسکتا ورنہ ہمیں وہ قانون دکھایا جائے جس کے تحت انڈکٹ کیا جا سکے۔ایک درخواست گزار کے وکیل اکرم راجہ نے کہا کہ اس موقع پر ایسا کرنا ممکن نہیں کیونکہ کچھ ملازمین اب گریڈ 20میں ہیں۔ فاضل جج نے کہاکہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، ہمیں بتایا جائے کہ وہ بندہ کون ہے جس نے یہ سب کیا، کیا متعلقہ قوانین ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ سندھ حکومت کے پاس عدالتی فیصلے کو ماننے یا انکار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ فاضل بینچ نے اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی غیر قانونی ترقیوں کا معاملہ نمٹاتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت صحت کو 3ماہ میں سروس اسٹرکچر پالیسی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملہ میں کوئی اقربا پروری نہ کی جائے۔خبر ایجنسی کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وفاقی محتسب برائے ہراسگی خواتین یاسمین عباسی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے جج کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر قانون کی تشریح کے حوالے سے اٹارنی جنرل اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانی خواتین اراکین اسممبلی نے شادی کی عمر 16سال کی بجائے کتنے سال کرنے کا مطالبہ کر دیا ؟

پاکستانی خواتین اراکین اسممبلی نے شادی کی عمر 16سال کی بجائے کتنے سال کرنے کا مطالبہ کر دیا ؟

 وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پاکستان میں کورونا بے قابو ہو گیا ، ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پاکستان میں کورونا بے قابو ہو گیا ، ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

اتوار کے روز انتہائی افسوسناک خبر ،43پاکستانیوں کی لرزہ خیز موت نے فضا سوگوار کر دی

اتوار کے روز انتہائی افسوسناک خبر ،43پاکستانیوں کی لرزہ خیز موت نے فضا سوگوار کر دی

یا اللہ رحم فرما ، اتوار کے روز پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، یا اللہ اپنا خصوصوی کرم فرمانا

یا اللہ رحم فرما ، اتوار کے روز پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، یا اللہ اپنا خصوصوی کرم فرمانا

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے