09:29 am
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وہ حکم جاری کر دیا جس کا قوم انتظار کر رہی تھی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وہ حکم جاری کر دیا جس کا قوم انتظار کر رہی تھی

09:29 am

لاہور (نیو زڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی سر براہی میں بینچ نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کروانے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ اور مقتول خلیل اور ذیشان کے اہل خانہ بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ پر اظہار برہم کرتے ہوئے کہا کہ پ کولسٹ دی تھی لیکن ایک عینی شاہدکابیان قلمبندنہیں کیا، عینی شاہدین کے بیانات کیوں قلمبندنہیں کیے گئے؟ آپ ذمہ دارافسرہیں لیکن عدالتی حکم پرعمل نہیں کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیشن جج جوڈیشل مجسٹریٹ سے انکوائری کروائیں اور ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریں ۔

تازہ ترین خبریں