10:09 am
بیلہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بس اور ٹرک ڈرائیور ذمہ دار قرار

بیلہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بس اور ٹرک ڈرائیور ذمہ دار قرار

10:09 am

کوئٹہ(نیو زڈیسک) بیلہ کے قریب حادثے میں 28 افراد کے ہلاکت کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بس اور ٹرک ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔سانحہ بیلہ کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں حادثے کی ذمہ داری بس اور ٹرک ڈرائیور پر عائد کی گئی ہے۔رپورٹ میں ناقص
کارکردگی پر این ایچ اے کو بھی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این ایچ اے سڑکوں کی مرمت اور خطرناک موڑ آسان بنانے میں ناکام ہے جب کہ آر سی ڈی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کے لئے اسے فوری طور پر ڈبل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 21 جنوری کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک تصادم ہوگیا تھا جس سے بس اور ٹرک میں آگ لگ گئی تھی، بس میں ہی رہنے کی وجہ سے موقع پر ہی جھلس کر 28 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ دیگر افراد نے بس سے کود کر اپنی جان بچائی تھی۔

تازہ ترین خبریں