03:23 pm
پاکستانیوں کےلئے ایک اور قیامت خیز خبر

پاکستانیوں کےلئے ایک اور قیامت خیز خبر

03:23 pm

نو شہر ہ (آ ئی این پی)خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں 5 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے، نجی ٹی وی کے مطا بق جمعرات کونوشہرہ کے علاقے قندی تازہ دین کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے5 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں، جن کی لاشیں مقامی اسپتال لے جائی گئی ،علاقہ ڈی پی او منصور امان کے مطابق قتل ہونیوالے خا ندان کاتعلق بڈھ بیر پشاورسے ہے،جن میں میاں، بیوی ان کی بیٹی اور 2بیٹے شامل ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ اس اندوہناک قتل کی واردات کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں