04:46 pm
سعودی ولی عہد پاکستان آکر ایک ایسی شخصیت سے جا ملیں گے

سعودی ولی عہد پاکستان آکر ایک ایسی شخصیت سے جا ملیں گے

04:46 pm

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی رہائی اور قانونی مسائل ختم ہونے کے بعد ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے سعودی شاہی خاندان کیساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ ہائوسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد شہبازشریف کی قیادت میں لیگی وفد کے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دورہ پاکستان کے دوران ملاقات کا امکان ہے ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے
کہ شہبازشریف کی ضمانت پر رہائی کے بعد ان پر قانونی معاملات کلیئر ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ کسی بھی غیر ملکی وفد سے بطور اپوزیشن لیڈر ملاقات کر سکتے ہیں

تازہ ترین خبریں