04:51 pm
عمران خان کسی کو چھٹی نہیں دے سکتے این آر او کیا دیں گے

عمران خان کسی کو چھٹی نہیں دے سکتے این آر او کیا دیں گے

04:51 pm

لا ہو ر (آ ئی این پی)مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت ڈیل اور این آر او کے نام پر بلیک میل کرنا چاہتی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم کسی کو چھٹی نہیں دے سکتا تو این آر او کیا دے گا، سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت اور اختیارات نہیں ہوتے،جمعرات کوسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے آمد کے موقع پر طلال چوہدری میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت ڈیل اور این آر او کے نام پر بلیک میل کرنا چاہتی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم کسی کو چھٹی نہیں دے سکتا تو این آر او کیا دے گا، سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت اور اختیارات نہیں ہوتے،سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت اور اختیارات نہیں ہوتے،طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا 28 دن سے دل کا علاج نہیں کرایا جا رہا۔

تازہ ترین خبریں