05:26 pm
شہباز شریف کی رہائی پر فواد چودھری کا خون کھول اٹھا

شہباز شریف کی رہائی پر فواد چودھری کا خون کھول اٹھا

05:26 pm

اسلام آباد(آئی اےن پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر کی ضمانت پر رہائی سے متعلق عدالتی فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی رہائی نیب کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،نیب فیصلہ چیلنج کرے،شہباز شریف کی ضمانت بے گناہی نہیں ، ہم نظام کو بدل کر انھیں دوبارہ کٹہرے میں لے کرآئیں گے۔ وہ جمعرات کو یہاں خصوصی پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر کی ضمانت منظور ی پر ردعمل کااظہار کررہے تھے ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو سوچنا چاہیے کہ ان کا کیس عدالت میں ناکام کیوں ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کے لئے نظام الگ الگ ہے، امیر لوگ بڑے بڑے وکیل کرلیتے ہیں، اس نظام کو بدلنا ہے،
شہبازشریف کی ضمانت ان کی بے گناہی ثابت نہیں کرتی، نوازشریف کی ہائیکورٹ سے رہائی پرسپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے ہے، نیب کو شہبازشریف کی ضمانت چیلنج کرنی چاہیے، نیب کو یہ بھی دیکھنا ہوگاان کی پراسیکیوشن کیوں ناکام ہورہی ہے ، شہبازشریف کی ضمانت سے معاشرے پر منفی تاثر جائے گا۔انھوں نے کہا کہ باہر سے مہمان آرہے ہیں، تو ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ہماری ہے، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر ریاست کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہورہا، سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کریک ڈان ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 26 کابینہ اجلاس کئے، جس میں 440 فیصلے ہوئے، انھوں نے کہا کہ آزادجموں وکشمیرکے سرچارج کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی ہے، کابینہ میں اسٹیٹ لائف کی تشکیل نو کا فیصلہ کیاگیا ہے، نصیر خان کاشانی گوادرپورٹ کے چیئرمین، ظفرعثمانی پاکستان اسٹیٹ آئل کے نئے چیئرمین، جب کہ عدنان غنی زرعی ترقیاتی بینک کے چیئرمین ہوں گے

تازہ ترین خبریں