10:27 pm
نئے پاکستان کی حکومت کے کارناموں کی ایسی تفصیلات جاری کہ پاکستانی بھی حیران

نئے پاکستان کی حکومت کے کارناموں کی ایسی تفصیلات جاری کہ پاکستانی بھی حیران

10:27 pm

لندن (آئی این پی) وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور کام یاب معاشی و خارجہ پالیسی کی بہ دولت پوری دنیا کا میڈیا پاکستان کی ترقی کا معترف نظر آ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی اقتصادی و خارجہ پالیسی کے پیشِ نظر عالمی میڈیا اس بات کا معترف ہے کہ پاکستان اب ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے باعث دنیا میں پاکستان کا وقار بحال ہو رہا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان خطے کے استحکام میں اپنی جغرافیائی اہمیت منوا رہا ہے۔فنانشنل ٹائمز کا کہنا ہے کہ آج کا پاکستان چھ ماہ قبل کے پاکستان سے کئی زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق تحریکِ انصاف کی حکومت نے محض چھ ماہ میں خلیجی ممالک سے تعلقات میں بہتری سمیت کرتار پور راہ داری اور طالبان امریکا مذاکرات جیسی کام یابیاں حاصل کی ہیں۔
اخبار کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے باعث دنیا میں پاکستان کا وقار بحال ہو رہا ہے۔اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ اس سلسلے کی ایک اور کڑی ہے جو پاکستان کی معیشت کی بحالی میں اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔صرف چھ ماہ کے قلیل عرصے میں سفارتی و معاشی محاذ پر یہ تمام کام یابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بالکل درست سمت میں گامزن ہے۔جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے اسکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈین ولی نثر کا کہنا ہے کہ خطے میں پاکستان ایک نئے چیپٹر میں داخل ہو چکا ہے، اب افغانستان کے مسئلے کے کسی بھی حل کے لیے پاکستان ہی کی ضرورت ہے، چناں چہ پاکستان امریکا کے ساتھ کھیلتے ہوئے مطالبات کرنے کی اچھی پوزیشن میں آ چکا ہے۔ہانگ کانگ میں ایک عالمی مالیاتی کمپنی کے ریجنل ہیڈ یوحنا شووا کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطی سے ملنے والے تعاون نے حکومتِ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام سے بات چیت کے لیے مزید وقت فراہم کر دیا ہے، اگرچہ یہ تعاون پاکستان کی عالمی پوزیشن کے لیے فوری طور پر مثبت اثر کا حامل نہیں۔فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ خوش قسمتی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان پر اقتصادی دباو کم ہوا ہے، اور بیرونی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے آنے والی کمی کی رفتار بھی کم ہو گئی ہے، تاہم 2017 سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 30 فی صد گر گئی ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات زیادہ مسابقتی ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ انتخابات ۔۔ ۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا ہے۔مریم نوا ز

سینیٹ انتخابات ۔۔ ۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا ہے۔مریم نوا ز

حکومت کا سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کااعلان

حکومت کا سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کااعلان

 ثابت ہوگیا کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان

ثابت ہوگیا کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان

سینیٹ انتخابات ۔۔۔۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ ووٹنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کا انکشاف

سینیٹ انتخابات ۔۔۔۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ ووٹنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کا انکشاف

یوسف رضا گیلانی کی جیت ۔۔ فیصل جاوید نے بڑا چیلنج دے دیا

یوسف رضا گیلانی کی جیت ۔۔ فیصل جاوید نے بڑا چیلنج دے دیا

کراچی سے 7 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 4امیدواران کامیاب

کراچی سے 7 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 4امیدواران کامیاب

سینیٹ انتخابات ۔۔۔۔ بلوچستان سےجنرل نشست پر 5 امیدوار کامیاب

سینیٹ انتخابات ۔۔۔۔ بلوچستان سےجنرل نشست پر 5 امیدوار کامیاب

سینیٹ انتخابات ،پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان جبکہ بی این پی مینگل کاکونسامیدوارکامیاب ہوگیا،خبرنے ہلچل مچادی

سینیٹ انتخابات ،پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان جبکہ بی این پی مینگل کاکونسامیدوارکامیاب ہوگیا،خبرنے ہلچل مچادی

سینیٹ انتخابا ت ۔۔۔ 6 ووٹ گنتی کے بعد الگ کردئے گئے

سینیٹ انتخابا ت ۔۔۔ 6 ووٹ گنتی کے بعد الگ کردئے گئے

مولاناعبدالغفورحیدری کامیاب ہوگئے

مولاناعبدالغفورحیدری کامیاب ہوگئے

اپوزیشن نہ حکومت ،سینیٹ انتخابات کا پہلا نتیجہ آگیا ۔۔ بلوچستان سے کون کامیاب ہوگیا؟

اپوزیشن نہ حکومت ،سینیٹ انتخابات کا پہلا نتیجہ آگیا ۔۔ بلوچستان سے کون کامیاب ہوگیا؟

‏سینیٹ انتخابات،پولنگ کاوقت ختم،ووٹوں کی گنتی شروع‏

‏سینیٹ انتخابات،پولنگ کاوقت ختم،ووٹوں کی گنتی شروع‏

تعلیمی اداروں میں کورونا بے قابو،سکول بند،طلبہ کے لیے بڑی خبرآگئی

تعلیمی اداروں میں کورونا بے قابو،سکول بند،طلبہ کے لیے بڑی خبرآگئی

سینٹ انتخابات، خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا

سینٹ انتخابات، خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا