05:32 pm
کپتان جو کہتاہے وہ کرتا ہے  ہمیں خود کشی کی فکر ہے

کپتان جو کہتاہے وہ کرتا ہے ہمیں خود کشی کی فکر ہے

05:32 pm

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ کپتان کو جو کہتا ہے وہ کرتا ہے۔ اس وقت عمران خان نازک حالات سے گزر رہے ہیں کیونکہ وہ عوام سے وعدہ کر بیٹھے تھے کہ قرضہ نہیں لوں گا خودکشی کروں گا۔
عمران خان کو خودکشی کی فکر ہے جبکہ شیخ رشید کو پی اے سی میں جانے کی۔ شیخ رشید کو اس نازک وقت میں خان کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم عمران خان کو خودکشی کرنے سے زبردستی نہیں روکیں گے کیونکہ وہ اپنی مرضی کے مالک ہیں اور قوم سے وعدہ کر چکے ہیں کہ کپتان اپنے وعدے سے نہیں مکرتے۔

تازہ ترین خبریں