05:56 am
پاک فوج کی بے انتہا کاوشیں کام نہ آسکیں ، برطانیہ میں موجود معروف پاکستانی شخصیت انتقال کر گئیں 

پاک فوج کی بے انتہا کاوشیں کام نہ آسکیں ، برطانیہ میں موجود معروف پاکستانی شخصیت انتقال کر گئیں 

05:56 am

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کی بے انتہا کاوشیں کام نہ آسکیں ، برطانیہ میں موجود معروف پاکستانی شخصیت انتقال کر گئیں ۔۔۔برطانیہ کے ہسپتال میں زیرعلاج پاکستانی شہری نصراللہ انتقال کرگئے، وہ کئی برسوں سے دل کے عاضے میں مبتلا تھے۔
نصراللہ کوعلاج کی غرض سے برطانیہ کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنا آخری وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔برطانوی ہائی کمشنر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نصراللہ کی اہلیہ اور بچوں کو برطانوی ویزا جاری کیا تھا جبکہ پاک فوج کی جانب سے نصراللہ کے بیوی بچوں کے برطانیہ سفر کے انتظامات کیے گئے تھے۔نصراللہ کے اہل خانہ 30 جنوری کو ان سے ملنے کوئن الزبتھ ہسپتال پہنچے تھے اور یہ ان کی 9 برس بعد پہلی ملاقات تھی۔

تازہ ترین خبریں