06:41 am
شہباز شریف کے رہا ہو تے ہی نواز شریف کی بھی رہا ئی با رے بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کے رہا ہو تے ہی نواز شریف کی بھی رہا ئی با رے بڑی خبر آگئی

06:41 am

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی مل جائے گی، اگر رہائی تو رائیونڈجاتی امرا جاؤں گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آئی ملاقات کا دن ہے ،نوازشریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں،سابق وزیراعظم سے سینٹر ساجد میر اور سینٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی،ساجد میر نے نوازشریف کی جلد رہائی کیلئے دعا بھی کرائی۔
اس موقع پر نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی مل جائے گی، اگر رہائی تو رائیونڈجاتی امرا جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے وہ ٹی وی دیا گیا جس پر کوئی خبرنامہ نہیں آتا،پی ٹی وی میں کوئی خبر نہیں آتی عدالتی کارروائی دیکھنے سے محروم ہوں ۔نوازشریف کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے ،ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کا نہیں ن لیگ کا منصوبہ ہے ،ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں۔