06:48 am
 انتقام کی آگ نے پورا گھرانہ اُجاڑ دیا۔۔۔لرزہ خیز واقعہ نے سب کی آنکھیں نم کردی ، امدادی ٹیمیں روانہ

انتقام کی آگ نے پورا گھرانہ اُجاڑ دیا۔۔۔لرزہ خیز واقعہ نے سب کی آنکھیں نم کردی ، امدادی ٹیمیں روانہ

06:48 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گوجرانوالہ میں بڑے بیٹے کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے باپ نے چھوٹے بیٹے کو قتل کر دیا۔گوجرانوالہ میں بڑے بیٹے کو قتل کرنے والے بیٹے کو باپ نے قتل کردیا۔ سانول بڑے بھائی کا قتل کرکے آٹھ ماہ سے مفرور تھا رات اچانک گھر لوٹا والد یاسین نے سوتے ہوئے
گولیاں ماردیں ماں بھی بیٹے کو بچانے میں زخمی ہوگئی، زخمی ماں اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں ہے۔علاقہ مکین کے مطابق یہ اپنے بیٹے کے قتل پر غم زدہ تھا اور آج اس نے بدلہ لے لیا۔پولیس نے اس نے پہلے اپنے بھائی کو قتل کیا تھا اور باہر چلا گیا تھا۔ آج اس کے باپ نے سر پر گولی ماری ہے، ماں بیچ میں آئی تو اس کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم یاسین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جو جلد گرفت میں آجائے گا