07:00 am
بے انتہا امیر علیم خان کے والد کیا کام کیا کرتے تھے ؟ جان کر پاکستانی یقین نہیں کریں گے کیونکہ وہ ۔۔۔! 

بے انتہا امیر علیم خان کے والد کیا کام کیا کرتے تھے ؟ جان کر پاکستانی یقین نہیں کریں گے کیونکہ وہ ۔۔۔! 

07:00 am

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )بے انتہا امیر علیم خان کے والد کیا کام کیا کرتے تھے ؟ جان کر پاکستانی یقین نہیں کریں گے کیونکہ وہ ۔۔۔! ۔۔۔احتسا ب عدالت نے عبدالعلیم خان کو دس روز کیلئے مزید نیب کے حوالے کر دیا ہے تاہم عدالت میں پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ میرا نام پانامالیکس میں بھی نہیں ہے ، نیب انہی دستاویزات پر ملزم بنا رہی ہے جومیں نے پیش کیے ہیں ۔ عبدالعلیم خان نے احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ
میرے والد پروفیشنل بینکر تھے اور رئیل سٹیٹ کا کام کرتے تھے ، میرے والد گلبرگ میں رہتے تھے اور کینیڈا پڑھنے بھجوایا ، مجھ پر آج تک کرپشن کا الزم نہیں لگا ، نیب کو میرے خلاف پاناما لیکس سے کوئی دستاویزات نہیں ملے ، میرا نام بھی پاناما میں نہیں تھا جبکہ نیب انہی دستاویزات کی بنیاد پر ملزم بنا رہی ہے جو میں نے پیش کیے ۔ علیم خان کا کہناتھا کہ نیب دس سال سے کیا کر رہی تھی اس دوران میں وزیر نہیں تھا ، 11 سال سے نیب سورہی تھی اور اب کرپشن کا الزام لگا دیا ہے ، 11 سال سے نیب نے کوئی کارروائی نہیں کی ، میرے اثاثے ڈکلیئر ہیں ۔عدالت میں وکیل کا کہناتھا کہ علیم خان نے 7 مارچ 2018 ک ریکارڈ فراہم کر دیا تھا ، نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ 30 ملین درہم کی پاکستان سے دبئی منتقلی کی تفصیلات نہیں دی گئیں ۔ علیم خان کے وکیل نے کہا کہ یہ پیسے علیم خان کی والدہ کے اکاؤنٹس سے گئے ۔