07:15 am
عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے، شہباز شریف

عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے، شہباز شریف

07:15 am

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ‎اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہم پر کرم فرمایا، عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب الزام تراشیوں اور سیاسی انتقام کے بادل چھٹ جائیں گے۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و
اسلام آباد(نیو زڈیسک)کرم سے ایک مرتبہ پھر ہر الزام سے سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ، بڑے بھائی نواز شریف،خاندان،عوام اورمسلم لیگ ن کے ہرکارکن کاشکرگزارہوں۔ انہوں نے اپنی دعاؤں اور محبتوں میں یاد رکھا اور ہمت بندھاتے رہے۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنے وکلاء کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نےمحنت اور جذبے سےکیس تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم اس دن کے منتظر ہیں جب نواز شریف ایک مرتبہ پھر ان میں ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں