07:15 am
تحریک انصاف کیلئے انتہائی افسو سنا ک خبر ۔۔۔ پی ٹی آئی کے 2 کارکن کو قتل کر دیا گیا

تحریک انصاف کیلئے انتہائی افسو سنا ک خبر ۔۔۔ پی ٹی آئی کے 2 کارکن کو قتل کر دیا گیا

07:15 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے دو کارکن جاں بحق ہو گئے۔پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ڈی جی رینجرز سے تفتیش کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلرز ایک بار پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں۔کراچی میں فائرنگ کے دو مخلتف واقعات میں پی ٹی آئی کے دو کارکنان کو قتل کر دیا گیا ہے۔ سائٹ ایریا میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن عبدالرحمن جب کہ اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ میں پچپن سالہ شفقت کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔مقتول شفقت ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا اور اس نے کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے تفتیش کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کو قابو نہیں کیا گیا تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔شہر میں امن قائم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔پولیس چیف نے ڈی آئی جی ویسٹ سے دونوں واقعات کی تحقیاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین خبریں