07:19 am
شادی کے 3 دن بعد دلہن جاں بحق، دولہا کی حالت تشویشناک، وجہ بھی سامنے آگئی

شادی کے 3 دن بعد دلہن جاں بحق، دولہا کی حالت تشویشناک، وجہ بھی سامنے آگئی

07:19 am

ہری پور(ویب ڈیسک) بلڈھیر میں کمرے میں گیس بھرنے سے دلہن جاں بحق جب کہ دولہا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہری پور کے علاقے بلڈھیر میں کمرے میں گیس بھرنے سے دلہن جاں بحق جب کہ دولہا کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دولہے کی
حالت مزید بگڑنے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد بھجوا دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ جوڑے کی 3 روز قبل شادی ہوئی تھی اور کمرے میں گیس بھرنے کے باعث واقعہ پیش آیا، دلہن کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں