07:25 am
وفاقی حکو مت نے اہم ترین وزارت کو ختم کر نے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکو مت نے اہم ترین وزارت کو ختم کر نے کا فیصلہ کر لیا

07:25 am

اسلام آباد( ویب ڈیسک)روزنامہ جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزارت توانائی کو ختم کر کے پٹرولیم اور پاور ڈویژنوں کو وزارتوں( وزارت پٹرولیم، وزارت بجلی) میں تبدیل کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی اجازت کے بعد رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی جائیگی۔
اخبار نے ذرائع کے حوالے سے لکھاکہ چیف وہپ عامر ڈوگر پٹرولیم اور پاور ڈویژنوں کو وزارتوں میں تبدیل کرنے کے حوالے سے خط لکھنے کی تیاری کررہے ہیں ، پٹرولیم اوراور پاور ڈویژنوں کووزاتوں میں بدلنے کے بعد دونوں وزارتوں کی الگ الگ قائمہ کمیٹیا ں بھی بنائی جاسکیں گی۔

تازہ ترین خبریں