07:29 pm
نوازشریف پر تنقید ایسے ہی ہے جیسے چاندپر تھوکنا

نوازشریف پر تنقید ایسے ہی ہے جیسے چاندپر تھوکنا

07:29 pm

شیخوپورہ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماسابق وفاقی وزیرچوہدری برجیس طاہرایم این اے ممبرسٹیینڈنگ کمیٹی انرجی بجلی سوئی گیس وپٹرولیم نے کہا کہ قرض اور چور چور کا شور مچانے والوں نے قوم کے گھروں کے چولھے بھی بجھا دئیے ہیں. ملک میں نہ گیس ہے نہ بجلی لیکن حکومت عوام کو خواب دکھانے میں مصروف ہے مفت حج کروانے کے دعوے کرنے والے قوم کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے۔
ایک بیان انہوں نے کہا قرض اور چور چور کا شور مچانے والوں نے قوم کے گھروں کے چولھے بھی بجھا دئیے ہیں.عمران خان قوم کے ساتھ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اپنی نا اہلی اور ناکامیوں کا ملبہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت پر ڈا ل کر اپنے آقاں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مفت حج کروانے کے دعوے کرنے والے قوم کو مزید دھوکا نہیں دے سکتیبرجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے دور حاضر کے عظیم رہنما میاں محمد نواز شریف کی کاوشوں پر تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے. پاکستان مسلم لیگ (ن)کا ہر دور حکومت ملک و قوم کی خوشحالی و ترقی کا سنہرا دور ثابت ہوا لیکن بد قسمتی سے کبھی مشرف آمریت اور کبھی عمران خان کی نا اہلی نے پاکستانی عوام کی خوشحالی کے منصوبوں پر شبخون مارا اور پاکستان کو آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے شکنجے سے نکلنے کا موقع ہی نہیں دیا. پاکستان مسلم لیگ (ن)جھوٹ اور فریب کی بنیادوں پر کھڑی عمران خان کی حکومت کو اس کے اپنے بوجھ تلے دب کر ختم ہوتا دیکھ رہی ہے۔ وہ دن قریب آچکے ہیں جب عوام سڑکوں پر ہونگے اور تحریک انصاف کے جھوٹے مکار لیڈر عوام سے بچنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی چوکھٹ پر ہاتھ باندھے معافیاں مانگ رہے ہونگے۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ