02:51 pm
بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پرپاکستان کا اظہار تشویش

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پرپاکستان کا اظہار تشویش

02:51 pm

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں خود کش حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی سخت مزمت کرتے ہوئے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پلواما خود کش حملے پرگہری تشویش ہے، دنیا کے کسی بھی حصے میں پرتشدد کارروائی کی ہمیشہ مزمت کی ہے، بغیرتحقیقات پاکستان سے تعلق جوڑنے کی بھارتی کوششوں کومسترد کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا پلواما میں بھارتی فوجیوں پرحملے پر گہری تشویش ہے، ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کو پاکستان سے تعلق جوڑنے کی بھارتی کوششوں کومسترد کرتے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز پلواما میں گزشتہ روزبھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور ساتھ موجود پانچ مزید گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔قابض بھارتی فوج پر ہونے والا یہ حملہ گذشتہ 20 سالوں میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بھارتی قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔